فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے 12 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

راولپنڈی: بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے 12 رکنی اسکواڈ میں دو کھلاڑیوں کو شامل کر لیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے اسکواڈ میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا۔ چند روز قبل، شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث وہ فیملی کے ساتھ مصروف ہیں۔

قبل ازیں، پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں اور تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔