چیمپئنز کپ، گیری کرسٹن آج ٹیموں کے کوچز،مینٹورز سے ملاقات کرینگے

 

فیصل آباد(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ، گیری کرسٹن، آج فیصل آباد میں چیمپئنز کپ کے دوران شریک ٹیموں کے کوچز اور مینٹورز سے اہم ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات کا مقصد پلیئرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا اور ان کی بہتری کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہی گیری کرسٹن پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی برانڈ کو مزید مضبوط بنانے اور اس کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔

چیمپئنز کپ کے علاوہ، مستقبل کے ایونٹس اور ان کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوگی تاکہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات روٹین میٹنگ ہے، جس میں آئیڈیاز کا تبادلہ اور اس ایونٹ سمیت مستقبل کی بہتری کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

گیری کرسٹن ان دنوں فیصل آباد میں موجود ہیں اور چیمپئنز کپ کے متعدد میچز کا مشاہدہ کرچکے ہیں، جس سے انہیں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔