دوسرا ٹیسٹ جو پہلے کراچی میں شیڈول تھا اب اُسے ملتان منتقل کردیا گیا ہے، فوٹو سوشل میڈیا
دوسرا ٹیسٹ جو پہلے کراچی میں شیڈول تھا اب اُسے ملتان منتقل کردیا گیا ہے، فوٹو سوشل میڈیا

پاک انگلینڈ سیریزکے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونیوالی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جو پہلے کراچی میں شیڈول تھا اب اُسے ملتان منتقل کردیا گیا ہے یہ میچ اِن ہی تاریخوں میں یعنی 15 سے 19 اکتوبر تک اب ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی بھی ملتان ہی کرے گا جو 7 سے 11 اکتوبر تک ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبرتک کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ملتان میں شیڈول رکھا گیا ہے۔

نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق7 تا 11 اکتوبر۔پہلا ٹیسٹ ملتان، 15 تا 19 اکتوبر۔ دوسرا ٹیسٹ ملتان، 24 تا 28 اکتوبر۔ تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔