بارش نے لائنز کی ٹیم کو چیمپئنز کپ سے آؤٹ کروادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میں ٹورنامنٹ کے ایلیمنیٹر 2 میں ماخورز اور لائنز کا میچ شیڈول تھا تاہم جمعہ کے روز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہ ہوا جس کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا ۔

میچ منسوخی کے بعد لیگ میچوں میں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے سبب مارخورز کی ٹیم چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

اس سے قبل پینتھرز کی ٹیم بھی چیمپئنز کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

شاہینز کی لائنز نے ایونٹ کے راؤنڈ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا تاہم بہتر رن ریٹ اور ایک میچ میں کامیابی نے انہیں ٹاپ 4 میں پہنچادیا تھا۔

بعدازاں پہلے ایلیمنیٹر میں لائنز نے سٹالینز کو سنسنی خیر مقابلے میں شکست دیکر ٹائٹل کے حصول پر نظریں جمائیں تھیں تاہم بارش نے خواب پورا نہ ہونے دیا۔

واضح رہے کہ پینتھرز اور مارخورز کی ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل کل فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔