لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

لاہور(اُمت نیوز)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار مضرِ صحت ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر ہے۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 17 ویں نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 77 ریکارڈ ہوا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 169 ریکارڈ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔