پاکستان اورروس کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری پراہم بریک تھرو

پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ سرمایہ کاری پر اہم بریک تھروہوگیا،اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مابین اہم شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط بھی ہو گئےہیں۔

پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے مطابق روس اور پاکستان میں ٹریڈ،انویسٹمنٹ،ٹوراِزم اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بھی ایم او یو پردستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی،روس کے ڈپٹی منسٹر برائے ٹریڈ الیکسی گروزدیو ،رشین فیڈریشن کے ایڈوائزر برائے منسٹر ٹرانسپورٹ ایوگینے فیڈ چک،روس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی اور روس کے سینیٹرز چے ذوف ،سکھا رووا اور پاکستانی سینیٹرز دانش کمار اور ضیاء لانگو بھی اس موقع پرموجود تھے۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ روس کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو نزدیک لانا ہے،پاکستان اور روس کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط خوش آئند اور نیک شگون ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔