کپتان فاطمہ ثنا کو بہتریں آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، فائل فوٹو
کپتان فاطمہ ثنا کو بہتریں آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، فائل فوٹو

پاکستان کا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیدی،کپتان فاطمہ ثنا کو بہتریں آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بناسکی، نیلکشیکا سلوا22اور وشمی گونارتنے20رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 جبکہ فاطمہ ثناء، عمائمہ سہیل اور نشرہ سندھو نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، فاطمہ ثنا 30، ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے اودیشکا پرابودھانی، سوگاندیکا کماری اور چماری اتھاپتھو نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، کاویشا دلہاری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔