بھاری مالیت کا سامان لاہور ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا، فائل فوٹو
بھاری مالیت کا سامان لاہور ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا، فائل فوٹو

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس سے کروڑوں روپے کے موبائل فون پکڑے گئے

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کو کروڑوں روپے مالیت کے اسمارت فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

بیرون ملک سے اسمگل کیا گیا بھاری مالیت کا سامان لاہور ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا، جس پر کسٹمز کلیکٹر علی عباس گردیزی نے کامیاب کارروائی پر عملے کو شاباش دی۔

حکام کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافروں اور پی آئی اے کی ائیرہوسٹس سے اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ پرواز پی کے 204 کے مسافر میاں بیوی اور ائرہوسٹس سے درجنوں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ملے۔ اسمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 کروڑ بتائی جاتی ہے۔

حکام نے اسمگلنگ کرنے والی ائرہوسٹس اور مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔