علی امین گنڈاپورکو سامنے لایا جائے، یہ علی امین پر حملہ نہیں خیبرپختونخوا پر حملہ ہے،فائل فوٹو
علی امین گنڈاپورکو سامنے لایا جائے، یہ علی امین پر حملہ نہیں خیبرپختونخوا پر حملہ ہے،فائل فوٹو

خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 3 گھنٹے بعد بھی شروع نہ ہو سکا

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کا آج بلایا گیا ہنگامی اجلاس 3 گھنٹے بعد بھی شروع نہیں ہو سکا۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی مبینہ گمشدگی پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پیدا صورتحال پر بھی بحث ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ کے پی کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز نے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، اس وقت علی امین کے پی ہاؤس میں تھے۔

ادھر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سے بھاگ گئے تھے۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کل سے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔