فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا ،پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں  اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے۔ سمریتی مندھانا 7 اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔

پاکستان کی فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

قبل ازیں پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا،پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب گل فیروزہ ایک رن پر آؤٹ ہو گئیں، پاکستان کی دوسری وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گری ،سدرہ امین 8رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں، پاکستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گری۔ بھارت کیخلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، منیبہ علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی 52 کے مجموعی اسکور پر پانچویں وکٹ گری، عالیہ ریاض 12 ویں اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی فاطمہ ثنا 13 جب کہ طوبہ حسن صفر رن پر آوٹ ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔