فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

غزہ اور بیروت پر بارود کی بارش،92 افراد شہید

بیروت: اسرائیل کی غزہ کے پناہ گزین اسکولوں، ہسپتالوں پر بمباری اور بیروت پر فضائی حملوں میں مجموعی طور 92 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کے پناہ گزین سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری کرکے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔

اس کے علاوہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے کے لیے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کردیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ادھر اسرائیل کے حملے سے بیروت میں 22 افراد شہید اور 170  زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ رہنما وافق صفا کے بچ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ  یو این امن دستوں پر گولہ باری پر کئی ممالک کی جانب سے  مذمت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام لبنان سرحد پر اسرائیل نے بمباری کرکے ایرانی ہلال احمر کا فیلڈ ہسپتال تباہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔