جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے، فائل فوٹو
جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے، فائل فوٹو

ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے 5 صحافی گرفتار

تل ابیب: اسرائیل نے نیواتم ائیر بیس اور انٹیلی جنس اڈے پر ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے پانچ صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔

جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے، روسی صحافی آندرے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ مزید دو صحافیوں کو بھی بنا کسی الزام اسرائیلی فوج نے گیارہ گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے تل ابیب پر 400 بیلسٹک میزائل داغ تھے۔ آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوگیا تھا اور درجنوں میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے اور کئی میزائل نگجیو اسرائیل کے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے قریب گرے۔

حملے کے دوران تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے سنے گئے تھے جبکہ اسرائیل کا نیگجیو میں واقع نیواتم ایئربیس مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔