دوسرے ٹیسٹ،پاکستان کا دو اسپنرز کے ساتھ اترنے پر غور

ملتان(اُمت نیوز)ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے دو اسپنرز کے ساتھ اترنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نعمان علی اور ساجد خان دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں، نوجوان اسپنر ابرار احمد دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایک فاسٹ بولر یا ایک بیٹسمین میں سے ایک کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائنل الیون پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا تبادلہ خیال جاری ہے، دوسرے ٹیسٹ کے لیے الیون اتوار کی صبح فائنل ہوجائے گی۔