فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گوکی وفات پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وو بانگ گو کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے رہنما اورپاکستان کے سچے دوست تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وو بانگ گو نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں گہرا کردارادا کیا اور ان کا 2006 میں پاکستان کا دورہ اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان اور چینی عوام کےساتھ ہیں۔