سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی
سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی

سوڈان کے پُرہجوم بازار میں فضائی حملہ، 23 افراد ہلاک

خرطوم: خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پُرہجوم بازار میں بمباری میں 23 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بازار حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہے اور مبینہ طور پر حکومتی فوج نے اسے نشانہ بنانا چاہا تھا۔

سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔