دوسرا ٹیسٹ،پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان(اُمت نیوز)دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کیخلاف جلد بڑا اسکور کھڑا کرکے انہیں انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں انجری کے شکار کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ انکی جگہ کرس ووکس اور گس اینکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔