حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر کے معاملے پرآئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
آئی ٹی منیجرط اور ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ حیدرآباد نے آئی ٹی مینجراعجازاحمد خان کا تبادلہ کردیا اور ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کے اختیارات ڈپٹی سیکریٹری کو تفویض کردیے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے جبکہ چیئرمین بورڈ نے نتائج میں تاخیر سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔