پاک آسٹریلیا سیریز؛ شاہین، اسٹارک کی سیلفی وائرل

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر میں اپنی سوئنگ بالنگ سے شہرت حاصل کرنے والے فاسٹ بولرز شاہین اور اسٹارک نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور سیلفی بھی بنائی جبکہ فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز شامل ہیں، جو 4 سے 18 نومبر تک شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔