ڈیرہ غازی خان،اسکول وین اور ٹرک میں تصادم ،پرنسپل سمیت4 خواتین اساتذہ جاں بحق
جاں بحق اساتذہ کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
November 7, 2024 · قومی
فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان: اسکول وین اور ٹرک کے تصادم میں پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔حادثے میں 6 خواتین ٹیچرز زخمی ہوگئیں، جاں بحق اساتذہ کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں پرنسپل سید امجد، ٹیچرز کرن ، نوشین اور طاہرہ شامل ہیں۔