ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ روس اور یوکرین کیلئے مندوب مقرر

امریکا(اُمت نیوز)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے لیے مندوب مقرر کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیتھ کیلوگ نے روس یوکرین جنگ ختم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ٹرمپ نے ”امریکہ فرسٹ پولیٹکس” انسٹی ٹیوٹ کے لیے فلوریڈا میں اپنی حویلی میں منعقدہ گالا پروگرام سے خطاب کیا۔

اس خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ ہم روس اور یوکرین پر بہت زیادہ محنت کریں گے، اس چیز کو اب نکتہ پذیر کیا جانا چاہیے، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔