لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت کی ، آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے۔
عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔