کراچی:شہر میں معمول سے تیزہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز سرد ہواؤں کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گرسکتا ہے، معمول سے قدرے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب شروع ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 33 کلومیٹر تک بڑھ رہی ہے، آج صبح کم سے کم پارہ 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسکردو منفی 7، کالام منفی 6، گلگت، اسلام آباد منفی ایک، پشاور میں 3، لاہور، ملتان 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت بلتستان میں برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سڑکیں، مکانات اور درخت برف سے ڈھک گئے اس کے علاوہ شمالی بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، کوئٹہ میں پارہ منفی 6، قلات اور زیارت میں منفی پانچ تک گر گیا۔