میری صحت سے متعلق خبر جھوٹی ہے: جسپریت بمراہ

بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی صحت سے متعلق خبر کو فیک نیوز قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسپریت بمراہ نے اپنی صحت سے متعلق خود ہی بیان جاری کر دیا۔

جسپریت بمراہ نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ فیک نیوز پھیلانا بہت آسان ہے۔

بھارتی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اپنی صحت سے متعلق خبر پڑھ کر ہنسی آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں قیادت کرنے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر کرکٹ میں واپسی کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے، جسپریت بمراہ کی کمر کی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔