ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال
پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔
January 17, 2025 · قومی
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل اے اے ای 1 کی مکمل بحالی ہوگئی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال ہوگئی، براؤزنگ ہموار ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔
پی ٹی سی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل طور پر فعال ہیں۔