خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اعلامیہ اور ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس بل 2025 ایوان میں پیش کیا جائے گا، خیبر پختونخوا شرعی نظام عدل ریگولیشن ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش ہوگا، خیبر پختونخوا پبلک فنانشل مینجمنٹ ترمیمی بل 2025 بھی پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔