خیبر , مدرسے کی دیوار گرنے سے 4 بچےجاں بحق، 9 زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
March 19, 2025 · قومی
فائل فوٹو
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے مداخیل میں مدرسے کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچےجاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دیوار گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر 9 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔