نامور عالم دین قاری سعید عباسی راولپنڈی میں سپرد خاک
نماز جنازہ میں علمائے کرام اور شاگردوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے
March 21, 2025 · قومی
راولپنڈی ( امت نیوز)خطہ کوہسار کی نامور دینی شخصیت، مہتمم جامعہ عربیہ اسلامیہ، سنی بینک، مری استاذ العلماء مولانا قاری سعید عباسی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔وہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔
ان کی نماز جنازہ جمعرات 20 مارچ کو دن ساڑھے بارہ بجے راول پنڈی میں ادا کی گئی جس میں بہت بڑی تعداد میں علماء اور مدارس کے طلباء سمیت مرحوم کے شاگردوں، مری گلیات اور گرد و نواح ، پنجاب اور آزاد کشمیر سے آنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔