نئی دہلی: بھارت کی سفارتی تنہائی اور آپریشن سندور پر عالمی تنقید جاری ہے، مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل
بھارتی اخبار نے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی،روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانبداری اختیار کی۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی،روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔
اخبار کے مطابق امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا، صدر ٹرمپ کا بھارت کو انتباہ، اگر لڑائی نہ رکی تو تجارت بند کر دی جائے گی،ٹرمپ نے بھارت کی کارروائی کو جارحیت قرار دیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق آپریشن سندور کی قانونی حیثیت پر عالمی سطح پر شکوک و شبہات ابھر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے امریکی مفادات کے لیے یکطرفہ رعایتیں دی گئیں،
انڈین اخبار کے مطابق بھارت نے وائٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کی ملاقات کے لیے زمین و آسمان ایک کر دیے،ٹرمپ سے ملاقات کے فوراً بعد بھارت نے غیر قانونی تارکین وطن کو ذلت آمیز انداز میں فوجی طیاروں کے ذریعے واپس لیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی حکومت نے خودداری ترک کرتے ہوئے امریکی دباؤ پر تجارتی محصولات میں نرمی کر دی، زرعی اشیا بھی متاثر ہوئیں،امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حق میں بھارتی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کا ازسرِ نو جائزہ لیا۔
نئی دہلی نے امریکی نیوکلیئر ری ایکٹر کمپنیوں کے لیے قوانین میں ترمیم کا وعدہ کیا جو قومی سلامتی پر سوال ہے،
اخبار کے مطابق بھارتی حکمران طبقہ کمپریڈر ایلیٹ ہے، جو مکمل طور پر امریکی مفادات کے تابع ہو چکا، بھارت کی معاشی خودمختاری اور قومی وقار امریکی مفادات کے سامنے قربان کر دیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوا لی،آپریشن سندور جیسے اقدامات بار بار دہرانے سے نتیجہ نہیں بدلے گا، صرف 100 گھنٹوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔
اخبار کے مطابق بار بار کی عسکری مہم جوئی سے نہ صرف اثر ختم ہو گا بلکہ قیادت پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہوگا، پاکستان ایک بڑی عسکری طاقت ہے، چند رن وے خراب کر دینا یا ریڈار جام کرنا پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتا۔
انڈین ایکسپریس نے مشورہ دیا کہ بھارت کے لیے بہتر ہے کہ ٹرمپ جیسے غیر متعصب ثالث سے مدد لے کر مسئلہ حل کرے اور آگے بڑھے، ہمیں ہر کچھ عرصے بعد نئی فوجی حکمتِ عملی کا خواب دیکھنا بند کرنا ہو گا۔
پاکستان ایک ماہر ملک ہے، پاکستان جلد ہی بھارتی حکمت عملی کا مؤثر جواب تیار کر لیتا ہے، بھارت کو اپنی ناکام قیادت پر نظر ثانی اور پاکستان کی جوابی صلاحیت کا ادراک کرنا ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos