ہنوئی: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو بیوی نے تھپڑ مار دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے دورے کیلیے صدر میکرون کا طیارہ رن وے پر اترا تو صدارتی طیارے کے دروازے پر فرانسیسی صدر کسی سے الجھتے نظر آئے۔اس دوران کسی نے صدر میکرون کو تھپڑ مار دیا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریگٹ میکرون اپنے شوہر پر حملہ آور ہو رہی ہیں، جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ جھگڑا معمولی بات پر تھا یا اس کے پیچھے کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے۔
You won’t see this on mainstream media! Mediocre French president gets owned by (wife). pic.twitter.com/6ASeYK4eb6
— Active Revolt 🇧🇫 (@afrilivesmatter) May 26, 2025
روسی میڈیا کےمطابق صدر میکرون کو تھپڑ مارنے والا ہاتھ ان کی اہلیہ کا تھا،فرانسیسی حکام نےپہلے واقعے کی تردید کی،پھر مذاق میں کی گئی حرکت قرار دی،ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے،جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
فرانسیسی اخبار ”لے پریژن“ نے اس معاملے پر رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک جھگڑا تھا جس میں تھپڑ بھی مارا گیا، لیکن دونوں نے اس کی نوعیت کو سنجیدہ مسئلہ قرار دینے سے انکار کیا ہے۔
صدر میکرون نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں، میری اہلیہ نے مذاق کیا تھا اور جھگڑے کو محض ایک معمولی واقعہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ ایمانوئل میکرون نے 2007 میں اپنی ٹیچر بریگٹ سے شادی کی تھی، اور دونوں کے تعلقات میں ہمیشہ عوامی دلچسپی رہی ہے۔ اب اس واقعے نے ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔
WACTH: French President @EmmanuelMacron arrives in #Hanoi, #Vietnam to start his tour in #ASEAN countries pic.twitter.com/1rFJJqzEla
— ShanghaiEye🚀official (@ShanghaiEye) May 26, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos