13 سالہ فیضان ذکی نے نیشنل اسپیلنگ بی چیمپین شپ جیت لی
اسپیلنگ بی مقابلہ جیتنے کے ساتھ ہی فیضان ذکی خوشی سے اسٹیج پر گر پڑے۔
فوٹو سوشل میڈیا
ٹیکساس کے 13 سالہ فیضان ذکی نے امریکا کی اسکرپٹ نیشنل اسپیلنگ بی چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔ذکی نے اپنی جیت کے بعد کہا”میں واقعی خوش ہوں،”
اسپیلنگ بی مقابلہ جیتنے کے ساتھ ہی فیضان ذکی خوشی سے اسٹیج پر گر پڑے۔ مقابلہ جتینے پر فیضان ذکی کو Scripps کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کیش، ڈھائی ہزار ڈالر کیش پرائز ریفرنس لائبریری اور میریم ویبسٹر کی جانب سے دیا گیا ہے۔
اسپیلنگ بی چیمپئن شپ میں پچاس امریکی ریاستوں سے 243 شرکاء نے چار مرحلوں کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔چیمپئن شپ میں اسپیلنگ بتانے کےلیے شرکاء کے پاس 90 سیکنڈز ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیضان ذکی گزشتہ سال نیشنل اسپیلنگ بی چیمپئن شپ کے رنر اپ تھے ،ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔
FAIZAN ZAKI FINALLY NAILED ÉCLAIRCISSEMENT FTW 🔥🙌 CONGRATS!!!
And that's after surviving Chaldee in R20, but before that… #spellingbee pic.twitter.com/UMS8xd4ybi
— ruletheword335 // TS 🐝 (@ruletheword335) May 30, 2025