فائل فوٹو
فائل فوٹو

اوکاڑہ : کنویں میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک

اوکاڑہ کے علاقے لئی بالا میں 4 افراد کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

اوکاڑہ سے ریسکیو کے مطابق ساتوں افراد پانی چیکنگ کیلیے کنویں میں اترے تاہم آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا گیا، لیکن 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،افسوسناک حادثہ رینالہ خورد کے علاقے لئی بالا میں پیش آیا ۔

اشوں کو کنویں سے باہر نکال لیا تاہم بدقسمتی سے کسی کی جان نہ بچائی جا سکی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت شکیل، محمد عمران اور یاسر کے ناموں سے ہوئی۔