تل ابیب: اسرائیل اور اردن کے درمیان واقع شاہ حسین پل کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اسرائیلی سکیورٹی اہل کار ہلاک ہو گئے، واقعے کے فوراً بعد سرحدی چوکی بند کر دی گئی۔
اسرائیلی ایمبولینس نے بتایا کہ فائرنگ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں سیکیورٹی اہل کار شامل ہیں۔اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق تین مسلح افراد اردن کی طرف سے پہنچے اور انھوں نے سرحدی چوکی پر یہ کارروائی انجام دی.
اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ تینوں مسلح افراد اردن سے آئے تھے ، انھوں نے سرحدی چوکی کے سامنے سامان لوڈنگ کے علاقے میں کارروائی کی۔یہ سرحدی چوکی اردن اور اسرائیل کے درمیان تجارتی گزرگاہ کے طور پر اہمیت رکھتی ہے۔
الشرطة الإسرائيلية تنشر صور سلاح منفذ إطلاق النار على جسر الملك حسين الحدودي مع الأردن.. ومشاهد إضافية من موقع الحدث #العربية pic.twitter.com/dTllbttFP4
— العربية (@AlArabiya) September 18, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos