واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ کو بڑا جھٹکا دے دیا۔ بیرون ممالک بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دوسرے ممالک امریکہ سے اس کا فلم میکنگ کا کاروبار چرا رہے ہیں ، یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی بچے سے کینڈی چھینتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست کیلی فورنیا ہوئی ہے کیونکہ اس کا گورنر نا اہل ہے ۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس نہ حل ہونے والے مسئلے کا حل یہ نکالا ہے کہ امریکہ کے باہر بننے والی تمام قسم کی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos