لاہور: پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نام فائنل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہےکہ طریقہ کار کےمطابق کامیاب بولی دہندگان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنی نئی ٹیم کانام خودفائنل کرسکےگا،پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کےنام فیصل آباد،راولپنڈی،حیدرآباد،سیالکوٹ، مظفرآباد،گلگت کے نام پر رکھ سکیں گے۔
پی سی بی نےٹیم فرنچائز رائٹس کےحصول میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا ہے،ٹیم فرنچائز رائٹس کیلئے عوامی اشتہار 15 نومبر 2025 کوشائع کیاگیاتھا،ٹیم فرنچائز رائٹس میں دنیا بھرسے دلچسپی رکھنےوالی پارٹیوں کو بولی جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے ،ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 صبح 11 بجے ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos