کویت سٹی: کویت کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزمان ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو کویت سے باہر سے کام کر رہا تھا۔
یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو سیکیورٹی فورسز نے کویت کے علاقوں کیفان اور شوایک سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران سیکیورٹی حکام نے ملزمان کے قبضے سے 14 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کی تھی۔
ان کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے منشیات کو تولنے کے لیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک ترازو اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیا گیا۔یہ فیصلہ فوجداری عدالت نے جج خالد الطحوس کی سربراہی میں سنایا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos