لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا، 2246 ٹریڈرز کو پتنگوں کی خریدو فروخت کے لیے اجازت مل گئی،آج بروزاتوار سے پتنگوں اور ڈوروں کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی، 8 فروری کے بعد بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہو گی۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کےلیے مجموعی طور پر 2504 درخواستیں موصول ہوئیں، 163 رجسٹریشن ان پراگریس ہیں، 95 ٹریڈرز کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔8 فروری تک رجسٹریشن جاری رہے گی۔
بسنت کی تیاریوں اور دیگر اقدامات کے باعث آج لاہور کے انتظامی افسران کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان کا کہنا ہے کہ اتوارکے روز تمام اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ہوں گے، شہر میں بسنت سے متعلقہ قوانین نفاذ کیلئے تمام انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں گے۔کمشنر لاہور نے مزیدکہا کہ شہر میں قائم بسنت کیمپس سے آگاہی اور سیفٹی راڈز لگانے کی مہم جاری رہے گی ۔کمشنر وزیراعلی پنجاب ہدایات پر بسنت قوانین آگاہی مہم میں ہر شہری تک پہنچیں۔ شہریوں کو آگاہی دے کر ان کا تعاون حاصل کریں، بسنت کو محفوظ اور کامیاب بنائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos