ورلڈ کپ میں کون سا کھلاڑی ٹاپ اسکورر بن سکتاہے،رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ اسکورر بننے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق تازہ ترین آئی سی سی ریویو میں پونٹنگ نے کہا کہ ابھیشیک شرما ایک اسٹار کھلاڑی ہیں اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اسکورنگ چارٹس میں سب سے آگے رہ سکتے ہیں۔

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ابھیشیک کا آئی سی سی ٹورنامنٹس میں تجربہ نہ ہونا کوئی رکاوٹ نہیں، بلکہ یہ ایک مثبت پہلو ہے۔ ان کے مطابق شرما لیڈنگ رنز سکورر بن سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ کھلاڑی اپنی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھارت کو ہرانا اور بھی مشکل ہو جائے گا، اور اس سے میچوں کا موازنہ مزید دلچسپ ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔