انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) نے بھارت کو 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے حوالے سے سخت وارننگ دی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملک کی طرف سے اولمپکس کے بائیکاٹ کا خدشہ ہوا تو بھارت کو میزبانی دینے کا تصور بھی ممکن نہیں ہوگا۔
دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، IOC بھارت کی کھیلوں میں سیاست کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش رکھتی ہے اور اس نے واضح کیا ہے کہ اولمپکس کی میزبانی کے لیے اسپورٹس اداروں کا مکمل طور پر آزاد ہونا لازمی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو میزبانی حاصل کرنے کے لیے پاکستان اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی، ورنہ سیاسی وجوہات کی بنا پر اولمپکس کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos