افغان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے۔ ٹیم میگا ایونٹ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ افغانستان کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کا آغاز 7 فروری کو ہوگا، ابتدائی دن تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا پہلا مقابلہ کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا، جبکہ میزبان بھارت ممبئی میں امریکا کے مدمقابل ہوگا۔ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos