پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ بلاوائیو میں جاری ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ٹیم بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ہدف بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جبکہ گروپ 2 سے ایک نشست ابھی باقی ہے۔ اگر بھارت پاکستان کو کسی بھی مارجن سے شکست دیتا ہے تو وہ براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، جبکہ پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے بھارت کو کم از کم 85 رنز سے شکست دینا لازمی ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔