انڈر 19 ورلڈ کپ کے سُپر سکسز کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلیے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔
بولاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آخری اوور میں 252 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے ویدانت ترویدی68 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویبھو سوریاونشی 30، آرون جارج 16 رنز بنا کر آؤٹ، کپتان آیوش مہاترے کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3 ،محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، احمد حسین، مومن قمر اور علی حسن بلوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے بھارت کی جانب سے ملنے والا ہدف 33.3 اوورز میں پورا کرنا ہوگا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان انڈر 19 کرکٹ ٹیم فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، باؤلرز نے گزشتہ میچ میں اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوشش ہے انڈیا کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos