پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ،بی سی سی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنا ردعمل جاری کر دیا ہے۔ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا، تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مجموعی شرکت برقرار رکھے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ انڈین ٹیم آئی سی سی کے ضابطوں کے مطابق سری لنکا کا سفر کرے گی، شیڈول کے مطابق پریکٹس اور پریس کانفرنس میں شرکت کرے گی، اور مقررہ وقت پر اسٹیڈیم پہنچ کر میچ ریفری کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔

بی سی سی آئی کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگرچہ پاکستان نے 15 فروری کو ہونے والے گروپ اسٹیج میچ میں بھارت کے خلاف بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق عمل کرے گی اور میچ ریفری کے اعلان تک میدان میں موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تمام تحفظات کے باوجود ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ہوگی لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔