ٹی 20 ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت پہنچ گئی

 

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے۔ ٹیم 7 فروری کو اپنا پہلا میچ کولکتہ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

 

آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔

 

گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان ہیں۔ گروپ تھری میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلا دیش اور نیپال جبکہ گروپ فور میں جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔