کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں پاکستان کے بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فکر مند ہو گئی ہے۔ پاکستان کے فیصلے کے بعد آئی سی سی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ بیک چینل بات چیت کرے گا۔ ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات کرنے اور کھیلنے پر آمادہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ عمران خواجہ سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کر رہے ہیں اور موجودہ صورتحال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ابھی تک باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos