اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیوون کونوے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
ٹی ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹس پر جاری پیغام میں ڈیوون کونوے کو ٹیم میں شامل کرنے پر خوش آمدید کہا گیا۔ ڈیوون کونوے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے تیز ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیوون کونوے سے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار کے بجائے تین کھلاڑی ریٹین کیے تھے، جن میں شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے، اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos