گوگل ڈوڈل بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے جوش میں رنگ گیا

 

گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے، جس نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جوش، رفتار اور سنسنی کو خوبصورت انداز میں پیش کرتا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا یہ دسواں ایڈیشن آج 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں، جہاں 20 ٹیمیں آٹھ مختلف وینیوز پر ٹرافی کے حصول کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔

افتتاحی میچ آج کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 8 مارچ 2026 کو احمد آباد یا کولمبو میں منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔