پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئی ہے۔ جوہانسبرگ میں میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
قومی ویمن ٹیم کراچی سے دبئی کے راستے جوہانسبرگ پہنچی۔ دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے ساتھ ساتھ تین ون ڈے میچز بھی شیڈول ہیں۔
سیریز کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں شائقین کے لیے دلچسپ مقابلے پیش کریں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos