حیدر آباد: ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق لیاقت جسکانی اپنی کار میں ائیرپورٹ روڈ یونٹ نمبربارہ سے گزررہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جس نتیجے میں ان کی کار پکوڑا چوک کے قریب سڑک پر لگے ہوئے درخت اور بجلی کے پول سے جاٹکرائی۔ واقعے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کیالیکن وہ جانبر نہ رہ سکے اور انتقال کرگئے۔
واقعے میں انکی کار کااگلا حصہ بھی تباہ ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سمیت حیدرآباد پولیس کے افسران واہلکاروں کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos