ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

گروپ سی کا یہ مقابلہ کلکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا، جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور کیے اور اٹلی کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں اٹلی کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بین میناٹی 52 جبکہ ہیری میناٹی 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک واٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔