حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے کہا کہ کھیل دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے اور ان کی تیاری میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ریان ٹین ڈوشیٹ نے مزید کہا کہ کولمبو میں پاکستان کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہوگا، کیونکہ پاکستانی ٹیم گزشتہ دو ہفتوں سے وہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں معیاری ٹیم کے خلاف کھیلنے کا یہ ایک اور موقع ہے اور ان کی پوری توجہ بہترین کھیل پیش کرنے پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم سری لنکا روانہ ہونے سے پہلے نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos